حافظ آباد:سی آئی اے کے تشددسے دیہاتی کے ہلاکت میں 7پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

Jun 23, 2020

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد سی۔آئی۔اے پولیس کے مبینہ ظالمانہ تشدد سے دیہاتی کے ہلاکت میںمرکزی ملزم بلال ہنجرا سمیت جن 7پولیس ملازمین کے خلاف تھانہ صدر پنڈی بھٹیاںمیں قتل اور اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 40گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس ان ملزمان میں سے ابھی تک کسی ایک ملزم کو بھی گرفتارنہ کرسکی ہے۔ جس پر تشدد سے جاں بحق ہونے والے لیاقت کے ورثاء اور مختلف سماجی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی شریف شہری کے خلاف قتل اور اغواء کے الزام میں جھوٹا مقدمہ بھی درج ہوتاہے تو پولیس اسے فوری گرفتارکرکے نہ صرف جیلوںمیں ڈال دیتی ہے بلکہ ورثاء کوذلیل وخوار کرکے رکھ دیتی ہے لیکن اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف قتل اور اغواء کے مقدمہ کے اندراج کو اب دو دن گزرنے کو ہیں لیکن ظالمانہ تشدد کیس میں ملوث اے۔ایس۔آئی بلال ہنجرا سمیت کسی ایک ملزم کو گرفتار نہ کرنا بہت بڑی زیادتی اور ناانصافی ہے۔

مزیدخبریں