آ ن لائن نظام تعلیم کو نافذ کرنے سے قبل طلبا و اساتذہ کو تربیت دی جائے :انجمن طلبا اسلام

Jun 23, 2020

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انجمن طلبا اسلام کی اپیل پر ملک بھر کی طرح گوجرانولہ میں بھی تعلیمی بجٹ میں کمی، آ ن لائن کلاسز کے غیر میعاری نظام, یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کے اختیارات کو محدود کرنے اور طلبا سے فیسوں کے مطالبے کے خلاف گوجرانوالہ میں انجمن طلبا اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد راشد مغل کی قیادت میں زبردست تعلیم بچائو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ وقت میں آ ن لائن کلاسز اور فیسز کی بھرمار طلبا اور ان کے والدین پر بوجھ ہے آ ن لائن نظام تعلیم کو نافذ کرنے سے قبل طلبا و اساتذہ کو اسکی مکمل تربیت دی جائے اور پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سہولت کو بہتر کیا جائے۔

مزیدخبریں