لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ہوگا۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی، اس کے علاوہ کرکٹ کی مزید ترقی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے انتظامات اور میچ فکسنگ کے نئے قانون کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔