ملتان(سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال کے کورونا وارڈز میں کنسلٹنٹ سے ہاوس‘آفیسرز تک ڈیوٹی نا دینے والے ڈاکٹروں کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات ،ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، تفصیل کے مطابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کنسلسٹنٹ سے ہاؤس آفیسرز تک ایسا سٹاف جو ریگولر بنیادوں پر کورونا وائرس کی وارڈز میں ڈیوٹی نہیں دے رہا ان کی لسٹ کل تک جمع کرائی جائے ، جس کے بعد ڈیوٹیاں نا دینے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی
نشتر کے کرونا وارڈز میں ڈیوٹی نا دینے والے ڈاکٹرزکی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
Jun 23, 2020