ای سی سی : جنی شعبہ کو 25لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکی اجازت، آکسیجن سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران ملک میں گندم، آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران ملک میں گندم، آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی منظوری دی گئی۔ مشیر خزانہ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی شعبہ کو 25 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دیدی، ای سی سی نجی شعبے نے 25 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ عالمی منڈی میں آئندہ 2 ماہ میں گندم کی قیمتیں کم ہوں گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ پنجاب دیگر صوبوں کو ضرورت کے مطابق گندم فراہم کرے۔ اجلاس کے دوران صحت کے شعبہ کے لیے آکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کنٹرول کے لیے 3 ماہ تک مراعات دینے کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کو 3.6کروڑ کی فراہمی کی سمری منظور کی گئی۔ صوبائی حکومتوں کو گندم پالیسی فوری جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب آٹا ملوں کو 9لاکھ ٹن گندم دو مہینے میں فراہم کر ے۔ صوبہ سندھ آٹا ملوں کو گندم جاری کر نے کی پالیسی کا فوری اعلان کرے۔ پاسکو‘ خیبر پی کے اور بلوچستان گندم کی ضرورت کا تخمینہ لگائیں‘ خیبر پی کے ‘ بلوچستان کو گندم کی سپلائی بہتر بنانے کے انتظامات کئے جائیں۔ صوبوں اور ضلعوں کے درمیان گندم کی منتقلی پر پابندی نہ لگائی جائے۔ اجلاس میں نجی شعبے کی درآمد کا ہر مہینے کا جائزہ لیا جائے۔ وزارت صحت اور وزارت داخلہ آکسیجن بنانے والی کمپنیوں واجبات ادا کریں۔ نئی پالیسی کے تحت صوبوں کو قرض دینے کی حد بڑھا دی گئی۔ پنجاب کو قرض دینے کی حد37ارب سے بڑھا کر 77ارب، سندھ کو 15ارب سے 39ارب، خیبر پی کے 10ارب ایک کروڑ سے بڑھا کر 27ارب اور بلوچستان کو قرض کی حد 7ارب ایک کروڑ سے بڑھا کر 17ارب کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن