کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے رکن اسمبلی کے بہنوئی اور سالہ زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر ریسکیو نے واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت بتایا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے صداقت حسین کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ‘ بہنوئی اور سالہ زخمی
Jun 23, 2020