پاکستان سے ہی امریکہ میں بنک اکاؤنٹ کھلوایا جا سکے گا: معاہدہ ہو گیا

اسلام آباد (آئی این پی) امریکی ڈیجیٹل بینک اور پاکستانی نجی کمپنی میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد اب پاکستانی شہری امریکی بینک میں اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نجی کمپنی نے امریکی ڈیجیٹل بینک مرکری (Mercury) کے ساتھ اہم معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت پاکستانی شہری امریکی بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں گے، درخواست گزار کے کوائف کی تصدیق پاکستانی کمپنی کرے گی۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے تاجر برادری کو بڑی سہولت حاصل ہوگی، بینک کے ذریعے پے پال سروس بھی استعمال کی جا سکے گی، پاکستان میں پے پال سروس کے نہ ہونے سے رقم وصولی میں مشکلات تھیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی بینک کی شراکت داری سے ڈیجیٹل منی ٹرانسفر کا بڑا مسئلہ حل ہو سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...