ٹڈی دل ، 61.21لاکھ ایکڑرقبہ پر کنٹرول آپریشن

Jun 23, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں 42اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 986مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 337973اسکوائر کلومیٹر (تقریبا 35.8کروڑ ایکڑ)رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ 8748مربع کلو میٹر (تقریبا 61.21لاکھ ایکڑ)رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5244افراد اور 674سے زیادہ گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ پنجاب میں پچھلے 24گھنٹوں میں 244723ایکڑ پر سروے اور 4 اضلاع (بہاولپور، راجن پور، ڈی جی خان، لیہ)میں 3529ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 2344افراد (بشمول پاک فوج)اور 337گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں39.2کروڑ ایکڑ پر سروے اور 843325ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں پچھلے 24گھنٹوں میں 79481ایکڑ پر سروے اور 6 اضلاع (شہید بے نظیرآباد، نوشہرہ فیروز، دادو، سکھر، گھوٹکی، تھرپارکر)میں 2624ایکڑ رقبہ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں627افراد (بشمول پاک فوج)اور 97سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 89.1کروڑ ایکڑ پر سروے اور 106433 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24گھنٹوں 206753ایکڑ پر سروے اور 5اضلاع(ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، کوہاٹ، کرک)میں 2253ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں955افراد (بشمول پاک فوج)اور 121گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 21.1کروڑ ایکڑ پر سروے اور 146239ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24گھنٹوں میں 297754ایکڑ پر سروے اور 27اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی، ہرنائی، جھال مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، نصیر آباد، پشین، شیرانی، صوراب، ژوب، صحبت پور، زیارت)میں 7561ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1318افراد (بشمول پاک فوج)اور 119گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 85.2کروڑ ایکڑ پر سروے اور 1065605ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے موثر تدارک کے لیے ہوائی جہاز کی مدد سے ضلع بھاولپور کی تحصیل یزمان میں تقریبا 1000ایکڑ پر ایریل اسپرے بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں