لارج ٹیکس پیئریونٹس، کارپوریٹ آ ر ٹی اووز اور ریجنل ٹیکس دفاتر29 اور 30 جون کو رات گئے تک کھلے رہیں گے

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) لارج ٹیکس پیئریونٹس، کارپوریٹ آ ر ٹی اوز اور ریجنل ٹیکس دفاتر29 اور 30 جون کو رات گئے تک کھلے رہیں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دفاتر سوموار 29جون دو ہزار بیس کو عوام کی سہولت کے لئے رات نو بجے اور 30 جون منگل کو رات گیارہ بجے تک کھلے رھیں گے تاکہ ٹیکس گزار آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں ۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے مزید چیف کمشنرز آئی آر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچز کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی دن ٹیکس کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہو جائیتاکہ جون کیحاصل کردہ محاصل میں ان کا شمار ممکن ہو۔

ای پیپر دی نیشن