ایل او سی پر بھارتی گولہ باری، نوجوان زخمی، 4جانور ہلاک، پاک فوج کا کرار جواب

سماہنی (نامہ نگار) لائن آف کنٹرول سماہنی باغسر سیکٹر میں قابض بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی، مسلح افواج پاکستان سے بھاری توپ خانے کے ساتھ 3گھنٹے جھڑپ، شہری آبادی محصور، ہندوستانی فوج کی شہری آبادی پر مارٹر گولہ باری کی زد میں آکر ایک نوجوان زخمی،4پالتو جانور ہلاک متعدد زخمی جبکہ متعدد رہائشی عمارتیں جزوں طور پر تباہی سے دو چار ہو گئیں۔ مسلح افواج پاکستان کی جانب سے دشمن فو ج کو کرارا جواب دینے پر وادی سماہنی کی فضا پاک فوج زندہ باد کی نعروں سے گونج اٹھی۔ دندان شکن جواب اور بھاری نقصان اٹھانے کے بعد ہبوی شیلنگ کا سلسلہ رک گیا۔ شدید گولہ باری اور جنگی ماحول میں شہری آبادی کا نظام زندگی مفلوج رہا۔ شدید گولہ باری کا سلسلہ سوموار کی صبع پانچ بجے شروع ہوا اور نو بجے تک جاری رہا۔ ریسکیو، انتظامیہ اور محکمہ صحت سب ڈویژن سماہنی کی ٹیمیں دوران گولہ باری الرٹ رہے۔ ویٹرنری ڈاکٹر ز نے زخمی پالتو جانوروں کو فوری بروقت پہنچ کر طبی امداد پہنچائی۔ تفصیلات کے مطابق سیز فائر لائن سماہنی سیکٹرمیں قابض بھارتی فوج کا جنگی جنون جاری سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سماہنی سیکٹر کے علاقوں باغسر، کہاولیاں، سدھیڑی، بنڈالہ ویلی میں فائرنگ اور مارٹر بمباری کی، ویلج آفیسر محمد پرویز اور اعجاز حسین کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے گائوں باغسر کا رہائشی محمد ثاقب ولد محمد غفور زخمی ہوا جبکہ موضع کہاولیاں میں خالد حسین ولد محمد حسین کی پالتو گائے اور گدھا ہلاک ہوئے ہیں، باغسر میں متعدد املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ محمد غفور جس کا بیٹا زخمی ہوا کہ رہائشی گھر مارٹر گولہ بلاسٹ ہوا جس سے گھریلو سامان اور رہائش گاہ متاثر ہوئی، محمد ناصر ولد محمد صابر کی چھت پر رکھی گئی واٹر ٹینکی چھلنی ہوئی، نصرت بی بی بیوہ محمد رائوف اور محمد عثمان ولد محمد زمان کی رہائش گاہ مارٹر شیل لگنے سے چھلنی ہوئی جبکہ کہاولیاں میں محمد خالد ولد شیر محمد کی واٹر ٹینکی تباہ ہوئی، سدھٹری چھواہ میں عبدالقیوم ولد علی محمد کا پالتو بکرا ہلاک جبکہ محمد اصغر ولد نیک محمد کی دو پھنسیں زخمی ہوئی ہیں۔ گائوں باغسرمیں ایک شہری کے معمولی زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ گولہ باری کے نتیجہ میں درجنوں سرسبز درختوں کو بھی نقصان پہنچا، محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر مدثر عزیز نے تمام زخمی جانوروں کو بروقت پہنچ کر طبی امداد پہنچائی اور ہلاک شدہ پالتو جانوروں کا معائنہ کیا گولہ باری کے دوران دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہی۔ علاقہ مکین گھروں میں محصور رہے۔ سیز فائر لائن کی آبادی خوف و ہراس کے باوجود بلند حوصلوں کے ساتھ مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...