زمبابوے میں معدے کی بیماری پھیلنے سے 9 افراد ہلاک ، 1 ہزار متاثر

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے کے دوسرے بڑے شہر بولاوایو میں معدے کی بیماری پھیلنے سے 9 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار کے قریب افراد پانی سے پیدا ہونیوالے اس بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔مقامی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ بیماری کے پھیلنے کی ایک وجہ فراہمی آب کے فرسودہ نظام کی وجہ سے پانی کی آلودگی ہے۔پانی کی آلودگی سے متعلق کونسل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے بوسیدہ نظام پر 144 گھنٹے کے بہا نے دبا ڈالا اور اس نظام کو مزید پیچیدہ بنایا اور نظام میں طویل عرصے تک پانی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی خود کو صاف کرنے کی صلاحیت کم ہوئی۔شہر کے تین گنجان آباد مضافاتی علاقوں اولڈ لوویو، نیو لوویو اور گوابالندا میں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے۔ رہائشیوں نے کونسل کے آلودہ پانی کی وجہ سے وبا پھیلنے کا الزام لگایا ہے۔وبا کا آغاز ایسے وقت میں ہوا جب حکام نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔بولاوایو کے میئر سلیمان موگومی نے میڈیا کو بتایا کہ اسنئی وبا سے نمٹنے میں ابھی تک کا سب سے بڑا چیلنج عملہ کی کمی ہے کیونکہ صحت کے اہلکار پہلے ہی نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کیخلاف سرگرم عمل ہیں۔شہر میں اب تک نوول کرونا وائرس کے 60 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ جس میں 2 اموات اور 48 صحت یابی کے کیسز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن