کراچی(نیوزرپورٹر) گورنر سندھ سید عمران اسماعیل سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوںکے قائدین ،اہل مدارس ،سماجی ومذہبی تنظیموںکے رہنمائووںنے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کے انتقال مولانا نعمان نعیم اور دیگر اہلخانہ سے سے تعزیت کی ، اس موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کل ہمیں صدمہ ملاکہ مفتی محمد نعیم انتقال کرگئے ہیں ، ہم سب نے ایک دن جاناہے ، لیکن ایسے عالم دین کا جانا انتہائی دکھ ہوا ، مفتی صاحب کے ساتھ میرے تعلقات دوستانہ تھے وہ باعمل عالم دین تھے ،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمد نعیم کے صاحبزادے مولانا نعمان نعیم نے کہاکہ ہرکسی نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،گورنر صاحب اس دکھ کی کھڑی میں یہاں تشریف لائیں ان کے مشکور ہیں ۔واضح رہے کل بروز منگل صبح نو بجے مفتی محمد نعیم کی یاد جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تعزیتی جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔