ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو ملتان شہر کے نائب صدر ملک اسلم بھٹہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف پاکستان بھرکے پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج نہ ہونا المیہ اور حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے ایک غیر ملکی ہوتے ہوئے وہ ہمارے قومی سطح کے لیڈرز پر الزامات لگا کر انہیں بدنام کرسکتی ہے مگر کتنی بے بسی ہے کہ ہمارے رہنما اس کے خلاف ایک تھانے میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست تک نہیں دے سکتے۔ خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے۔