لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج ہونےوالے انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے مزید اقدامات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید آکسیجن سے لیس بیڈز کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار 034 تک جا پہنچی ہے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 3695 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 71092 ہو گئی ہےجبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر آگیا،مریضوں کی تعداد 68308 ہو گئی ہے،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 22633 ، بلوچستان میں 9587 ہو گئی۔اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11219، آزاد جموں و کشمیر 869 گلگت میں 1326 ہو گئی۔
انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب
Jun 23, 2020 | 11:49