معروف برطانوی اداکار روون ایٹکنسن (مسٹر بین) نے کہا ہے کہ ان کو 1994 میں بننے والی اینی میٹڈ فلم ”دی لوئن کنگ“کا حصہ بننے پر فخر ہے۔انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہاکہ انہیں اینی میٹڈ فلم ”دی لوئن کنگ“کا حصہ بننے پر فخر ہے، وہ یہ فلم نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ اس سے قبل انہوں نے کبھی کسی اینی میٹڈ فلم کے لیے وائس اوور نہیں کیا تھا اور انہیں لگتا تھا کہ فلم کے لیے وائس اوور دینا ان کے لیے بے کار ہوگا کیونکہ میں ویژل آرٹسٹ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان کو فلم کے لیے پیشکش رابن ڈریسول نے پہنچائی تھی جو ان کے ساتھ مسٹر بین کے معاون لکھاری ہیں،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی اچھی فلم ہو گی اور کامیاب ترین ثابت ہو گی۔یاد رہے کہ ہالی وڈ کی مذکورہ فلم کا سیکوئیل، ریمیک،ٹیلی ویژن سیکوئیل،ٹیلی ویژن سپن آف سیریز ،تین ایجوکیشنل شارٹس ،متعدد وڈیو گیمز اور مرچنڈائز بن چکے ہیں۔