آئس لینڈ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے، گرائمسوٹن آتش فشاں پھٹنے کا امکان

 آئس لینڈ کی محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کی ہے کہ ملک کے شمالی ساحل پر 3,000 کے قریب زیر زمین زلزلے کے جھٹکے ریکٹر سکیل پر ریکارڈ کیے گیے ہیں، ان زلزلوں کی وجہ سے شمالی ساحل پر واقع گرائمسوٹن آتش فشاں جلد ہی پھٹ سکتا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ساحلی ملک آئس لینڈ کی محکمہ موسمیات کے مطابق آئس لینڈمیں 3,000 کے قریب زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گیے ہیں اورحالیہ دنوں میں عشاریہ 5 کی شدت سے زیادہ کے تین زلزلے ریکارڈ کیے گئے تھے جن کا مرکز 20 کلو میٹر دور 1200 افراد کی آبادی پر مشتمل ایک چھوٹا ساگاؤں تھا جبکہ باقی درجنوں زلزلوں کا مرکز265 کلو میٹر دور 20,000 افراد کی آبادی پر مشتمل آئس لینڈ کا دوسرا سب سے بڑا شہر اکوریری ہے۔رپورٹ کے مطابق زلزلوں سے کسی بڑے پیمانے پر زخمی ہونے یا نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ان علاقوں میں کچھ تودے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں حکام نے رواں ماہ خبردار کیا ہے کہ ملک کا سب سے فعال آتش فشاں گریمسوٹن جلد ہی پھٹ سکتا ہے، کیونکہ سائنس دانوں نے وہاں گندھک ڈائی آکسائیڈ کی اونچی سطح ریکارڈ کی ہے، جس میں اتلی میگما کی موجودگی بھی موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن