بدکاری کے بڑھتے واقعات معاشرے کے منہ پر طمانچہ ہیں:علامہ سعید کلیروی 

Jun 23, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے امیر ممتاز عالم دین علامہ پروفیسر سعید کلیروی نے ملک میں بدکاری کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے پورے معاشرے کے منہ پر ایک طمانچہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے راہ روی پھیلنے کی وجوہات پر معاشرے کے اکابر اور حکومتی ذمہ داران کو مل کر غور کرنا چاہئے۔ الیکٹرانک میڈیا پاکستانی معاشرے میں شرم وحیا کے فروغ میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی بے حیائی نے نوجوان نسل کے اخلاق وکردار جو تباہ کر دیاہے، جنسی بے راہ روی کو روکنے کیلئے والدین بچوں کی بروقت شادیاں کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے بدکاری کے ہر مجرم پر بلا تخصیص منصب ومرتبہ شرعی حد جاری کی جائے۔ علامہ سعید کلیروی نے کہا کہ کہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی شناخت کی حفاظت جان پر کھیل کر کریں گے۔

مزیدخبریں