گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن سٹی کے سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ نے بتایا کہ پارٹی کی ہدایات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ کی قیادت میں کل بروز جمعرات قافلے لاہور پہنچیں گے اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی ایف آئی اے پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا گوجرانوالہ سے سٹی صدر کی قیادت میں قافلے لاہور جائیں گے جس میں اراکین صوبائی اسمبلی، پارٹی عہدیدار اور کارکن بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔