لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کے تینوں بجٹ عوام کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے ہیں۔ عوام دشمن وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کے بجٹ نے بھی عوا م کو پریشان اور مایوس کیا ہے۔ حکومتی بجٹ کے بعد چینی، آٹا، پٹرول، بجلی، گیس اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ نظام اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔حقیقی تبدیلی لیڈروں اور چہروں کو تبدیل کرنے سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے آئے گی۔ حکمرانوں کی نام نہاد تبدیلی نے مہنگائی ، بے روزگاری سے پوری قوم کے چودہ طبق روشن کردیئے ہیں۔
حکومت کے تینوں بجٹ عوام کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے :ذکر اللہ مجاہد
Jun 23, 2021