اپوز یشن جماعتیں اپنی کر پشن بچانے کیلئے فکرمند ہیں:ارشد نذیر

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی ارشد نذیرنے کہا ہے کہ اپوز یشن جماعتیں اپنی اپنی کر پشن بچانے کیلئے فکرمند ہیں، اپوزیشن قیادت بے جا شور شرابے کی بجائے وفاقی و صوبائی بجٹ کو پوری طرح سمجھنے کی کو شش کریں،پی ڈی ایم والے اپنی ناکامیوں کا بدلہ پاکستان کے عوام سے لینے کی کو شش نہ کریں۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے میڈیاسے گفتگو کر تے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپٹ قیادت کے حکومت گرانے کے خواب کبھی پورے نہیں ہو نگے یہ دیوانے کے خواب کی طرح ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ پی ٹی آئی نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے آنے والا وقت بھی پی ٹی آئی کا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...