عریانی اور فحاشی جنسی درندگی کی ترغیب دیتی ہیں:شجاع الدین شیخ 

Jun 23, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ عریانی اور فحاشی جنسی درندگی کی ترغیب دیتی ہیں۔ وزیر اعظم اس حوالے سے پہلے بھی اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں ۔ اس کے باوجود وزیر اعظم نے اپنے موقف کو دہرایا ہے۔ جو یقینی طور پر قابل تحسین ہے  ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مختلف اداروں کے ذریعے ایسے سخت اقدامات اٹھا سکتے ہیں جن سے عریانی اور فحاشی کی نہ صرف حوصلہ شکنی ہو بلکہ خلاف ورزی کرنے والے طبقات اورذرائع کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جائے۔ حکومت کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ آئین کی شق 31کو پوری طرح بروئے کار لائے اور ملک میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس سے برائیوں کا سدباب ہو اور ایک صالح معاشرہ وجود میں آجائے ۔

مزیدخبریں