لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد ناصر خلیلی کی خصوصی ہدایت پر ٹرین انجنوں میں ڈویژنل و اسسٹنٹ افسروں سمیت متعلقہ انسپکٹرز کی ڈے اینڈ نائٹ فٹ پلیٹ انسپیکشن پر ڈیوٹیاں لگا دیں گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن افسرشاہد رضا نے ڈی ایس ریلوے لاہور کی ہدایت پر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے 23جون سے 7 جولائی تک ریلوے افسروں سمیت دیگر سٹاف کی ڈیوٹیاں ٹرین انجنوں میں لگا دیں ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ٹرین انجنوں کی انسپکشن کیلئے ڈیوٹیاں لگا دیں گئیں
Jun 23, 2021