پی جی ایم آئی کے 3 ملازمین کی گریڈ 17 میں سپرنٹنڈنٹ عہدہ پر ترقی پرنسپل الفرید ظفر کی مبارکباد

لاہور ( پ ر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے تین ملازمین کو گریڈ 17 میں ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ترقی پانے والوں میں راحیلہ مصطفیٰ، غلام محسن اور محمد مقصود انور شامل ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ان ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی زیادہ محنت اور پیشہ ورانہ لگن کے ستھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ پس پردہ دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے والے عملے کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ بالخصوص پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج جیسے ادارے میں فرائض سرانجام دینے والے زیادہ توجہ کے حقدار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن