قصہ حجرہ سادات کے پروقار،ایمان افروز، قابل رشک روحانی اجتماع کا…!

Jun 23, 2021

تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سیدنذرحسین شاہ نے جی ٹی روڈسادات کالونی’’حجرہ سادات‘‘کی وسیع حویلی میںمیلادمصطفی ؐکے عنوان سے پرشکوہ روحانی محفل سجاکر واہ کینٹ کے مذہبی حلقوںمیںایمان افروزکیفیات کواجاگرکردیا،اس سلسلہ میںحضرت سلطان العارفین کے گدی نشین صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری کی محفل میںآمدکے موقع پرمیزبان شخصیات سیدنذرحسین شاہ،سیداظہرشاہ فقیر،صاحبزادہ سیدامجدحسین شاہ،بیرسٹرکاشف حسین شاہ،زوہیب شاہ، شہباز شاہ، وقاص شاہ کے ہمراہ دیگرشخصیات نے تمام مہمانوںکاانتہائی پرتپاک استقبال کیا،علاقہ بھرمیںدرودپاکؐاورشان اہلبیتؓوعظمت صحابہؓکی شان ومقام ومرتبہ پرقرآن وسنت کی روشنی میںگونجنے والی صداوںنے ہرطرف روحانیت کے پھول بکھیردیئے،میلادمصطفیؐ  کاآغازقاری علی رضاکی تلاوت کلام پاک سے کیاگیا،جبکہ معروف نعت خواںقاری شاہدعلی قادری نے نعت رسول مقبولؐ ،شان اہلبیتؓ،منقبت کے اشعاراورحضرت سلطان باہوکاعارفانہ کلام پیش کرکے شرکاء محفل پرانواروتجلیات کاماحول قائم کیئے رکھا،سٹیج سیکرٹری علامہ رفاقت حسین قادری نے  تھے،مہمان خصوصی صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن اورصاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی کی آمدپرمریدان حق باہوسلطان نے خصوصی نعرہ بازی کرکے اپنی محبتوںاورعقیدتوںکااظہارکیا،اس پر وقار شاندار روحانی محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیرسلطان فیاض الحسن کا کہنا تھاکہ آمدمصطفی ؐکاایک ہی مقصدہے،کہ دنیائے انسانیت ایک دوسرے کے ساتھ پیارمحبت،اخلاص ومروت اورایثار و اخوت  کے رشتہ میںمستحکم ہو جائے، انسانیت کو معراج  بھی نبی کریمؐکی آمدہی کے باعث حاصل ہوا،اوراحترام آدمیت کاحقیقی درس بھی نبی کریمؐنے اپنے مبارک فرمودات کی روشنی اوراپنے کرداروعمل سے خوب خوب سکھایا،وگرنہ آپؐکی آمدسے قبل ماحول معاشرہ میںانسانیت کے روپ میں ’’حیوانیت‘‘کادور،دورہ تھا،انہوںنے کہاکہ جو قرآن  پاک کوسمجھ گیا،اورجس نے قرآنی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میںاپنالیا،وہ کامیاب اورکامران ہو گیا، اورجس نے قرآنی تعلیمات کوپس پشت ڈال دیا ،وہ گمراہی وبربادی کے راستے پرچل نکلا ،حضرت ابوبکرصدیقؓکاجومقام ومرتبہ ہے،اسے سمجھنے کیلیئے نبی کریمؐکایہی ایک فرمان اور ’’ادائ‘‘ کافی ہے کہ انہوںنے اپنی زندگی مبارک میں ابو بکر صدیقؓکو’’مصلی رسولؐ‘‘پرخودکھڑاکرنے کانظارہ کیا، پہلے خلیفہ ابوبکرصدیقؓکے بعدعمرفاروقؓنے 
مسندخلافت سنبھالی،اوراس طرح جناب علیؓالمرتضی حیدرکرارنے نبی پاکؐکی مقررکردہ ترتیب کا انتظار کیا،اورآج قرآنی تعلیمات کوسمجھنے اورانہیںعام کرنے کیلیئے ضرورت اس امرکی ہے،کہ ’’مشن حسینؓ‘‘کواپنایاجائے،اورہم نے اس کام کوعملی شکل دینے کی خاطرشورکوٹ انٹرچینج کے قریب ’’جھنگ‘‘کے مقام پر8ایکڑزمین پروسیع وعریض اورخوبصورت ’’مسجدحسینؓ‘‘تعمیرکررکھی ہے،جس میں10ھزارنمازیوںکی ایک ساتھ جماعت میںشامل ہوکرنمازکی ادائیگی کامکمل اہتمام کیاگیاہے،جبکہ اندرون ملک کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے ’’تشنگان علم‘‘ جن میںوہ تمام بے سہارا،بچے شامل ہیں،جن کے والدین کاسایہ ان کے سروںسے اٹھ گیا،یاایسے بچے جن کے گھروںپرغربت اوربیروزگاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،ایسے تمام بچوںکیلیئے ہمارے ادارہ میںرہائش وخوراک کی فراہمی سمیت بغیرکسی فیس
 اوراخراجات کے تعلیم کے زیورسے آراستہ کیاجارہاہے،ہمارے ادارہ میںنہ صرف قرآن پاک کی ناظرہ وحفظ کی تعلیم دی جارہی ہے،بلکہ عصرحاضرکے تقاضوںکے مطابق پرائمری سکول،مڈل سکول ھائی سکول اورکالج یونیورسٹیزکی بھی کلاسسزکامکمل اجراء موجودہے،جبکہ طالبات کیلیئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ’’دستکاری‘‘سینٹربھی فنکشنل ہے،اورمجموعی طورپرہمارے ادارہ میںطلبہ وطالبات کی تعدادھزاروںمیںہے،انہوںنے مزیدبتایاکہ یورپ کے مختلف علاقوںمیںدرجن سے زائددینی تعلیمی ادارے بھی ہماری سربراہی میںخدمات انجام دے رہے ہیں،اوریہ تمام کام مخیرحضرات اوردین اسلام کے ساتھ حقیقی عشق اورمحبت رکھنے والے صاحب دل مسلمان بھائیوںکی پرخلوص معاونت کے ساتھ پایہ تکمیل کوپہنچ رہے ہیں،انہوںنے مزیدکہاکہ تذکرہ حسینؓاورمشن حسینؓکوسامنے رکھتے ہوئے ہم اپنی نئی نسلوںکوجھوٹ،منافقت،اورملاوٹ سے بچالیں،اوران تمام قباحتوںاوررذالتوںسے بچنے کاایک ہی طریقہ ہے کہ ہم خوداوراپنی نسلوںکوقرآنی تعلیمات کی طرف متوجہ کرلیں،کیونکہ تذکرہ حسینؓاورمشن حسینؓاس بات کامتقاضی ہے کہ ہم سب قرآن پاک پڑھنے،اسے سمجھنے اوراس پرعمل کرنے والے بن جائیں،اس پروقارایمان افروز،روحانی اجتماع میںواہ کینٹ کی معروف مذہبی شخصیت علامہ مفتی منیرعالم ھزاروی،مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق،خیبرپختون خواہ بارایسوسی ایشن ھائی کورٹ کے سابق صدرسردارعبدالرئوف خان ایڈوکیٹ آف کوٹ نجیب اللہ،چوہدری اظہرمحمودگدوال،چوہدری محبوب الہی آف گوجرانوالہ،زبیرمحمودبٹ آف گجراتی ،صاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی،معروف کاروباری شخصیات راناتنویرآف سعودی عرب، سیدمصو ر عباس  آف گاہی سیداں،نے بھی خصوصی شرکت کی،اوراول تاآخراجتماعی دعاتک پروگرام میں موجودرہے۔
۔

مزیدخبریں