لاہور (نیوز رپورٹر) نیسپاک مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود کی سربراہی میں دو رکنی وفد نے باکو، آزربائیجان کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد حال ہی میں آزاد ہونے والے آذربائیجان کے علاقے قرباخ کی بحالی کے پیش نظر مشترکہ لئحہ عمل تشکیل دینا تھا۔ پاکستانی انجینئرنگ کنسلٹنٹ نیسپاک کے لئے موقع ہے کہ وہ وہاں کام کرے اوربرادر ملک آذربائیجان کی ترقی کی کوششوں کو شیئر کرے۔ملاقاتوں کے دوران ، وفد نے انجینئرنگ کنسلٹنسی کے شعبے میں نیسپاک کی خدمات کی پیشکش کی۔