گورنر ہاؤس میں معروف کوہ پیماء محمد علی سدپارہ کی یاد میں تقریب 

Jun 23, 2021

لاہور ( پ ر ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کامیابی کے حصول کی خاطر عظیم لوگ اپنی جان تک کی پرواہ نہیں کرتے اور یہی جذبہ کسی بھی قوم کی ترقی کا اصل راز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے گورنر ہائوس لاہور میں معروف کوہ پیماء  محمد علی سدپارہ کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے کہا کہ میں اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھائوں گا اور کوہ پیمائی کے شعبے میں ملک کا نام روشن کروں گا۔وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز ہمیشہ کھیل اور دیگر شعبوں میں نام پیدا کرنے والی شخصیات کو متعارف کروانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے ۔ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسرامجد علی نے کہا کہ یونیک گروپ طلبا کی ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے انہیں ایسے مواقع فراہم کرتا رہتا ہے جس سے ان کی ذھنی وجسمانی نشو نما ہوسکے۔تقریب میں ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری، ایڈیشنل ڈائریکٹر سید ندیم عالم، پرنسپل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فرح سونم اور ریاض الحق سمیت کھیل اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں