لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب شہر خاموشاں اتھارٹی محمد اظہر حیات کو تبدیل کرکے رجسٹرارکوآپریٹوز پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب محمد اظہر حیات نے چارج سنبھال کرکام شروع ہے ۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سیکرٹری کوآپریٹوز احمد رضا سرور معظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنے دفتری امور کی ادائیگی میں بھرپور صلاحیتوں کے استعمال کا ارادہ ظاہر کیا۔ محمد اظہر حیات نے مزید کہا کہ مزید محنت اور لگن سے کام جاری رکھوں گا۔