لاہور ( کامرس رپورٹر)امارات گروپ آف کمپنیز کے لگثرری اپارٹمنٹس پراجیکٹ گالف فلوراز کی گراؤنڈ بریکنگ کردی گئی جس کے بعد پراجیکٹ کی باقاعدہ تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔گرانہ ڈاٹ کام، جو کہ گالف فلوراز کا مارکیٹنگ پارٹنر ہے، نے ایک زبردست تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں چیئرمین امارات گروپ آف کمپنیز شفیق اکبر، ڈائریکٹرز گرانہ فرحان جاوید اور ارسلان جاوید، ڈائریکٹر ایجنسی 21 شرجیل احمر اور ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی نے شرکت کی۔شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ امارات بلڈرز مال اور ایمیزون مال کی شاندار تکمیل کے بعد ہماری ٹیم گالف فلوراز، فلارنس گیلریہ، مال آف عریبیہ اور کورٹ یارڈ بائی میریٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔گالف فلوراز پاکستان کا پہلا لگثرری کنڈومنیم کمپلیکس ہے جس کا شمار ابھی سے ہی دنیا کے 20 بہترین لگژری ریزورٹ لیونگ کمیونیٹیز میں ہورہا ہے۔پلان میں سٹیٹ آف دی آرٹ فٹنس سہولت، بچوں کے تفریحی پارکس، چہل قدمی اور جاگنگ کے ٹریکس، سکائی گارڈن، ہیلی پیڈ اور ایک انفینٹی پول شامل ہیں۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل اپریل 2025 میں کی جائیگی۔