ٹرمپ کرونا متاثر امریکیوں کو گوانتانامو بھیجنا چاہتے  تھے: واشنگٹن پوسٹ

Jun 23, 2021

واشنگٹن (نیٹ نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ کرونا میں مبتلا امریکی شہریوں کو گوانتانامو بے بھیجنا چاہتے تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دو صحافیوں کی جانب سے لکھی گئی کتاب میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر کا خیال تھا کہ امریکا میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے شہریوں کو گوانتانامو بے کی جیل میں رکھا جائے۔ رپورٹ کے مطابق کتاب میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کی صورتحال خراب ہونے کے بعد ٹرمپ نے فروری 2020 میں ہونے والی ایک میٹنگ میں اپنے سٹاف سے سوال کیا کہ کیا ہمارے پاس ایسا کوئی آئس لینڈ نہیں جس کے ہم مالک ہیں؟۔ گوانتانامو بے کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔ اس میٹنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خود وائرس کا شکار ہوگئے اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

مزیدخبریں