مکہ مکرمہ (ممتازاحمدبڈانی) حج سیزن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کا منی، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ کیا، وزارت حج وعمرہ زائرین کو مناسک حج کی ادائیگی آسان اور محفوظ بنانے کے لیے بہترین انتظامات کے لیے کوشاں ہے اور اس حوالے سے پیش آنے والی تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس سال منیٰ میں حاجیوں کو ٹھہرانے کے لیے 6 ٹاورز اور 70 کیمپوں کا انتظام کیا گیا، منیٰ ٹاورز میں منفرد پیکج کے لیے 4.37 مربع میٹر کا رقبہ مختص کردیاگیا، اکانومی پیکج میں چار میٹرکی جگہ دی جائے گی۔ عازمین حج کے طعام کے لیے الگ سے مقام مقرر ہو گا۔ منیٰ کے خیموں میں اسپیشل پیکیج میں ایک فرد کو 5.33 مربع میٹر کی جگہ دی جائے گی۔ کوشش ہوگی کہ ہر حاجی کو صحت مند ماحول مہیا ہو۔ اس سال حج پلان سہ نکاتی ہے ۔ تکنیکی سہولتوں، وبا سے بچاؤ کے انتظامات اور مقررہ خدمات پر مشتمل ہوگا۔