ویکیسن لگوانے سے انکار کرنے والوں  کو جیل بھیجا جائے گا: فلپائنی صدر

منیلا (این این آئی )فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکیسن لگوانے سے انکار کرنے والوں کو جیل بھیجا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلپائن ملک میں کرونا وائرس کی نئی اقسام کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات متعارف کروا رہا ہے۔ ڈوٹیرٹے کا کہنا تھا کہ یہ ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور اگر ویکیسن لگوانے سے انکار کیا گیا تو ایسے لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ فلپائن کے صدر نے دیہات کے سربراہان کو انکار کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن