اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کو سنسر کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی ٹی وی چینل نے انٹرویو میں بھارتی ہندوتوا سوچ کے بارے میں وزیراعظم کے تاثرات سنسر کیے گئے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کا انٹرویو سنسر کرنے پر امریکی ٹی وی سے وضاحت مانگ لی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی ٹی وی نے وزیراعظم کا انٹرویو سنسر کر کے آزادی اظہار پر قدغن لگائی گئی۔ وزارت اطلاعات کو امریکی ٹی وی چینل سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔