اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کرکئی کبوچی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی، سکیورٹی، دفاعی تعاون سمیت عالمی، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل رابرٹ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ قبل ازیں جنرل رابرٹ کی جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
کینیا کے فوجی سربراہ کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات‘ دفاعی تعاون پر گفتگو
Jun 23, 2021