کوئٹہ(بیورو رپورٹ)پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کا جسدخاکی کوئٹہ پہنچ گیا۔ تدفین آج بد ھ کو آبائی علاقے مسلم باغ میں ہوگی۔ میت کو کراچی سے کوئٹہ روانہ کیا گیا حب، بیلہ، اوتھل، وڈھ، خضدار، قلات، سوراب، مستونگ اور کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنوں کی بڑی تعداد نے قومی شاہراہوں پر جمع ہو کر انہیں خراج عقید ت پیش کیا اور مرحوم کے جسد خاکی پر گل پاشی کی اس موقع پر کئی ایک مقامات پر جذباتی اور رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور مرحوم عثمان خان کاکڑ کی یاد میں لوگ زار وقطار رو ئے۔ سوگ میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی۔
عثمان کاکڑ کا جسدخاکی کوئٹہ منتقل آج تدفین‘ بلوچستان میں ہڑتال ہوگی
Jun 23, 2021