ارطغرل غازی کے ہیرو سے فراڈ کرنے والے  کاشف ضمیر کی ضمانت منظور 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے ہیرو اداکار کے ساتھ فراڈ کرنیوالے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ ترک اداکار کیساتھ فراڈ کرنے والے ملز م کی درخواست ضمانت پر سماعت ماڈل ٹائون کچہری میں ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے کاشف ضمیر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ ملزم نے انگین آلتان کو ایونٹس کے لیے پاکستان بلا کر 8کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا جس کے بعد انگین پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

ای پیپر دی نیشن