شہباز شریف نے شوگر ملز ملازمین کے ذریعے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی،فرخ حبیب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعوے دار شہباز شریف نے اپنی شوگر ملز ملازمین کے ذریعے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی، شہباز شریف نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے دھندے کے لئے اپنے نائب قاصد، کلرک،کیشئرز اور منیجرز کے بینک اکائونٹس استعمال کیے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ادارے کرپشن کا سوال پوچھے تو جواب دیتے ہیں کہ سلمان جواب دے گا اور سلمان کو ملک سے فرار کروایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قانون کی حکمرانی تسلیم کرتے ہوئے اپنے مفرور بیٹے سلیمان شہباز کو لندن سے واپس بلائے اور اداروں کے سامنے خود کو پیش کریں۔

ای پیپر دی نیشن