راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر موٹروے پولیس کے سفیر مقرر کردئیے گئے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موٹروے پولیس کے آئی جی کلیم امام اور ان کی ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی۔شیئر کی گئی تصویر میں شعیب اختر کو کلیم امام سے شیلڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شعیب اختر نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بطور سفیر پاکستان موٹروے پولیس سے منسلک ہونے پر فخر ہے۔