اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ناگزیر ہے1970ء کے انتخابات کے علاوہ کبھی ایسا الیکشن نہیں ہوا کہ دھاندلی کا الزام نہ لگا ہو اپنے ٹویٹ میں سینیٹر فیصل جاویدنے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ شفافیت کی جانب ایک اہم قدم ہے ہارنے والا کھلے دل سے شکست قبول کریگا الیکشن کسی پارٹی کا نہیں قوم کا ایشو ہے حزب اختلاف ہر عوامی مفاد کی قانون سازی پر بارگین کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہوتی ہے کہ عوامی قانون سازی کے بدلے میں کسی طرح سے یہ وزیراعظم عمران خان سے این آر او لے لیں اور نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم کر پائیں جبکہ حزب اختلاف کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔