اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت ویڈیو بیان کو ایڈٹ کر کے اسے چھپانے کی کوشش کر رہی، شیری رحمان وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے مجرموں کو خواتین کے خلاف جرم اور جنسی ہراساں کرنے کا عذر فراہم کیا ہے، وزیراعظم نے خواتین کو غیر محفوظ بنا دیا ہے،کیا وزیراعظم کو معلوم ہے کہ ملک میں ہر روز 11 زیادتی کے کیس رپورٹ ہوتے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں 2،960 بچوں کو زیادتی کا نشانا بنایا گیا، کیا وزیراعظم کو معلوم ہے کہ پاکستان میں زیادتی کیسز میں سزا کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہے، کیا زینب، فاطمہ، فرشتہ اور ہزاروں بچے جن کو حوس کا نشانا بنا کے قتل کیا گیا ان کے لباس میں غلطی تھی؟۔