سائنو فارم اور سائینو ویک کی دوسری ڈوز 21اور 28روز میں لگانے کا فیصلہ بحال

اسلام آباد(نا مہ نگار)سائنو فارم اور سائینو ویک کی دوسری ڈوز 21اور 28روز میں لگانے کا فیصلہ بحال کردیا گیا ہے۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سائنو فارم کی پہلی ڈوز لگوانے والے 21روز بعد ویکسین کی دوسری ڈوز لگواسکتے ہیں، سائینو ویک کی پہلی ڈوز لگوانے والے28روز بعد دوسری ڈوز لگواسکتے ہیں۔پہلی ڈوز لگوانے والوں کے لئے چھ ہفتوں کی پالیسی برقرار ہے، فریش ڈوز لگوانے والوں کو دوسری ڈوز 6ہفتے بعد لگائی جائیگی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں واضح کمی کے بعد فیصلہ واپس لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن