سعودی عرب میں قید مزید  56 پاکستانیوں کو رہائی مل گئی

Jun 23, 2021

  ریاض (آئی این پی ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی ہدایت پر سعودی عرب میں قید مزید 65 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)بلال اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاض کی جیل میں قید 65 قیدیوں کی سزاں کو معاف کر کے رہا کردیا گیا ، تمام افراد کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر رہا کیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا۔

مزیدخبریں