جنوبی پنجاب میں45وفاقی وصوبائی محکمے ساڑھے3ارب کے نادہندہ، بجلی کاٹ دینگے: میپکو

ملتان (  خصوصی رپورٹر) جنوبی پنجاب میں 45 وفاقی اور صوبائی محکمے میپکو کے ساڑھے تین ارب روپے کے نادہندہ نکلے‘ میپکو ترجمان کے مطابق عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے کنکشنز منقطع کردئیے جائیں گے۔ ترجمان نے سرکاری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 30جون 2021ئ￿ سے قبل اپنے رواں بل اور بقایاجات اداکریں بصورت دیگر ان کے کنکشن مزید کسی نوٹس کے بغیر منقطع کردئیے جائیں گے۔ نادہندہ وفاقی محکموں کے ذمہ 59کروڑروپے سے زائد واجبات ہیں ان میں موٹروے پولیس کے ذمہ 12لاکھ80ہزارروپے، موٹر وے پٹرولنگ پولیس کے ذمہ 42لاکھ90ہزارروپے، محکمہ ریلوے کے ذمہ 2کروڑ65لاکھ روپے، محکمہ فوڈ اینڈ لائیوسٹاک کے ذمہ 8لاکھ30ہزارروپے، نادرا نے 8لاکھ10ہزارروپے، محکمہ انکم ٹیکس نے 30لاکھ50ہزارروپے، پوسٹل سروسز نے 13لاکھ80ہزارروپے، پی ڈبلیو ڈی نے ایک لاکھ70ہزارروپے، اٹامک انرجی کمیشن نے 11کروڑ48لاکھ روپے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 22لاکھ 60 ہزارروپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 97 لاکھ 40 ہزار روپے،سوئی نادرن گیس نے 68لاکھ40ہزارروپے، اسٹیٹ لائف انشورنس نے 6لاکھ80ہزارروپے، پاکستان براڈ کاسٹنگ نے 23لاکھ50ہزارروپے، پی ٹی وی نے 19 لاکھ80ہزارروپے، نیشنل بینک نے 33لاکھ10ہزارروپے، پاک ٹیلی کام سروس نے 2کروڑ63لاکھ روپے، کنٹونمنٹ بورڈ ملتان نے ایک لاکھ15ہزارروپے اور دیگر وفاقی محکموں کے ذمہ 30کروڑروپے سے زائد واجبات ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ صوبائی محکموں کے ذمہ 2ارب 90کروڑروپے کی رقم واجب الاداہے ان نادہندہ محکموں میں محکمہ سکارپ نے 48لاکھ50ہزارروپے، ایری گیشن نے 3کروڑ74لاکھ روپے، پنجاب ہائی وے اتھارٹی نے 65لاکھ 30ہزار روپے، پولیس نے 9کروڑ86لاکھ روپے، محکمہ جیل نے 7لاکھ63ہزارروپے، ایگری کلچر نے 61لاکھ90ہزارروپے، محکمہ خوراک نے 12لاکھ70ہزارروپے، محکمہ صحت نے ایک کروڑ15لاکھ روپے، پی ایچ ای نے 2کروڑ16لاکھ روپے، سلائین زون (رحیم یار خان ) نے 95کروڑ37لاکھ روپے، سیڈ کارپوریشن نے 37لاکھ20ہزارروپے، ایم ڈی اے نے 62لاکھ20ہزارروپے، واساملتان نے ایک ارب 17کروڑروپے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے ایک کروڑ31لاکھ روپے، بہاء الدین زکریایونیورسٹی نے 2کروڑ 33 لاکھ روپے، جنوبی پنجاب کی 13اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے 27کروڑ95لاکھ روپے، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ملتان کے ذمہ 9کروڑ69لاکھ روپے اور دیگر صوبائی محکموں کے ذمہ 5کروڑ82لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن