اورنگی کو شہر سے ملانے والا طویل  بنارس پل تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی (نیوزرپورٹر)کراچی کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹان کو شہر سے ملانے والا طویل بنارس پل تاریکی میں ڈوب گیا ،بنارس پل پر لگی سیکڑوں اسٹریٹ لائٹ اچانک خراب ہونے سے نہ صرف حادثات میں اضافہ ہو گیا بلکہ لوٹ مار کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے متاثرین رپورٹ درج کرانے سے گریز کرنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق بنا رس پل اورنگی ٹا ن پر اسٹریٹ لا ئٹ کے مسئلے کو سنگین بنا دیا گیا ہے کئی ماہ خراب رہنے کے بعد چند ماہ قبل بنارس پل کی اسٹریٹ لائٹ بحال ہوئی تھی مگر بحالی کے چند روز بعد ہی اسٹریٹ لائٹ خراب ہو گئیں جس کی وجہ سے پل تا ریکی میں ڈوب گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اورنگی ٹان لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے اور بنارس پل اورنگی ٹان کے مکینوں کے لئے واحد پل ہے جس سے یومیہ لاکھوں شہری سفر کرتے ہوئے گذرتے ہیں مگر حیرت انگیز امر یہ ہے کہ بنارس پل پر سیکو ریٹی پر معمور پو لیس نفر ی بھی ہٹا دی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے ۔المنصوری سو شل ڈیو لپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنا ئز یشن کے صد ر اور سما جی کا رکن ظہو ر احمد منصوری، نا ئب صدر شا ہد علی اور جنر ل سیکر یٹری محمو د علی نے کے مطابق بنارس پل تقریبا  پو نے دو کلو میٹر ہے اس پر دن رات ہزاروں کی تعداد میں چھو ٹی بڑی گا ڑیاں گذرتی ہیں اسٹریٹ لا ئٹ کا معقول بندوبست نہ ہو نے کے سبب آئے دن اسٹریٹ کر ائم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن