چکلیارمیں ٹھیکیداروڑے ڈال کر دوماہ سے غائب‘ اہل علاقہ کومشکلات

Jun 23, 2021

ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر)چکلیارمیں ٹھیکیدارسڑک اکھاڑکرروڑے ڈال کردوماہ سے غائب رہائشیوں کوشدیدمشکلات کاسامنا تفصیل کے مطابق ایم پی اے نواب علی رضا خان خاکوانی نے ٹبہ سلطانپور کے نواحی علاقہ چکلیارمیں ایک کلومیٹر میٹل روڈکے لیے ایک کروڑ کی گرانٹ جاری کی اوررقم ملتے ہی ٹھیکیدار نے دو ماہ قبل سڑک اکھاڑدی اورروڑاڈال کر غائب ہوگیاہے  عبدالرؤف،محمدسعید،محمدجبار، ودیگرنے اعلیٰ حکام سے  فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

مزیدخبریں