ہر کام ابتداء میں مشکل‘ کوشش سے آسان ہو جاتا ہے:عمرا ن عطاری

ملتان (سماجی رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمرا ن عطاری نے کہا ہے کہ اگر کچھ بدلنا چاہتے ہیں تو خود کو بدلنا ہوگا،اپنی خواہشات کو بدلنا ہوگا،زندگی کا باقاعدہ ایک نظام ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر کام ابتداء میں مشکل ہوتا ہے مگرمسلسل کوشش سے مشکل،مشکل نہیں رہتی لہذا کام کرتے رہیں فارغ ہوئے تو بے کار ہوجائیں گے،خود مصروف رہیں اور اپنے ماتحتوں کو بھی مصروف رکھیں۔ مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ اپنے کام وقت پر مکمل کرلیں ورنہ آپ کے کام متاثر ہوجائیں گے 

ای پیپر دی نیشن