ہم لاہور میں دھماکے کے واقع کی پرزور مزمت کرتے ہیں :فردوس عاشق اعوان

Jun 23, 2021 | 15:43

ویب ڈیسک

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم لاہور میں دھماکے کے واقع کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھ زخمیوں کی حالت تشیویشناک ہے ۔ زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ واقع کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔حکومت پنجاب کی جانب سے زخمیوں کے علاج معالجے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزیدخبریں