لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان میں نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس نے ایک قابل اعتماد لیڈرشپ اور تربیتی کمپنی،فرینکلن کووی ایجوکیشن کے ساتھ ’Leader In Me‘ پروگرام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں،جو کہ ایک سکول کو بہتربنانے کا ماڈل ہے جس کا مقصدطلباء کو اکیسویں صدی کے مطابق قائدانہ صلاحیتوں کواجاگر کرنے کے لیے درکار زندگی کی ضروری مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔FranklinCoveyکا ’Leader In Me‘ پروگرام ثبوت پر مبنی ایک تربیتی ماڈل ہے جسے ماہرین تعلیم نے طلباء کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے،پراعتماد کلچر کی تیاری اور تعلیمی کامیابیوں میں مدد دینے کے لیے تیار کیا ہے۔
بیکن ہائوس کا فرینکلن کووی ایجوکیشن کیساتھ معاہدہ
Jun 23, 2022