لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز موومنٹ نے 30جون کو لاہورمیں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ، استقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے آئینی اور سیاسی بحران ، امن و امان کی صورتحال ، مہنگائی ،بیروز گاری ، معاشی ابتری کے حوالے سے لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، آصف علی زرداری،میاں شہباز شریف،عمران خان،سراج الحق،اسفند یار ولی،محمود خان اچکزئی صدر پختون خواہ ملی عوامی پارٹی، پیر اعجاز ہاشمی، فضل الرحمن ،نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،احسن بھون سمیت ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ۔علاوہ ازیں مختلف قومی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا گیا ہے اس کانفرنس میں وکلاء ، صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔