راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قتل کے مقدمہ میں 2مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود نے قتل کے مقدمہ مجرم ہمایوں خان کو سزائے موت اور 2لاکھ50ہزار روپے ہرجانہ جبکہ مجرم نور ولی کو سزائے موت اور 2لاکھ 50ہزارروپے ہرجانے کی سزائیں سنائیں،مجرموں نے سال 2020میں فائرنگ کر کے نصیب اللہ کو قتل کردیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا،ٹیکسلا پولیس نے مجرموں کو گرفتا رکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔
مقدمہ قتل میں 2مجرموں کوسزائے موت، 5 لاکھ روپے ہرجانہ
Jun 23, 2022