گندم،آٹاسے لدے ٹرک سمگل کرنیکی کوشش ناکام، 13 ڈرائیور گرفتار 

Jun 23, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ کاروائیاں،گندم،آٹا اورمیدہ سے لدے ٹرک سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 6170 تھیلے گندم،700تھیلے آٹا،750تھیلے میدہ اور 165بوریاں فائن آٹا برآمدکرکے13 ڈرائیور گرفتارکرلئے تھانہ چکری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 10ٹرک ڈرائیوروں سے5450تھیلے گندم برآمد کی،گرفتار ملزمان میں سہیل،کامران، عمران، بابر، واجد، احمدنواز،عظیم،محمد سہیل،جلال اورعدنان شامل ہیں، جبکہ نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03ٹرک ڈرائیوروں محمد علی، اظہر اور عمران سے 700تھیلے آٹا، 720 تھیلے گندم، 750 تھیلے میدہ اور 165 بوریاں فائن برآمدکی،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گندم،آٹے،میدہ اور فائن آٹاکی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کو یقینی بنایا جا رہاہے۔

مزیدخبریں